Tuesday, May 17, 2022  | 1443  شوّال  15

بنوں میں سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر حملہ،اہل کار شہید

SAMAA | - Posted: Jun 3, 2015 | Last Updated: 7 years ago
SAMAA |
Posted: Jun 3, 2015 | Last Updated: 7 years ago

ویب ایڈیٹر:

بنوں :ضلع بنوں میں قائم سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کے حملے میں ایک اہل کار شہید ہوگیا، جب کہ فورسز کی بھرپور جوابی کارروائی میں تین دہشت گردوں کو جہنم واصل کردیا گیا۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق دہشت گردوں نے ایف آر بنوں کے علاقے دریوبہ ایجنسی میں قائم خادم شہید چیک پوسٹ پر حملہ کیا ،اس دوران سیکیورٹی فورسز اور حملہ آوروں کے درمیان کافی دیر تک فائرنگ کا تبادلہ جاری رہا، جس میں ایک سیکیورٹی اہلکار شہید اور تین دہشت گرد مارے گئے۔ حملے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا۔ سماء

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
Facebook Twitter Youtube