ویب ایڈیٹر:
منڈی بہاءالدین: حلقہ این اے ایک سو 8 کے ضمنی انتخاب میں بھی ضابطہ اخلاق کی کھلی خلاف ورزیاں جاری ہیں۔ حامی اور کارکن تو ایک طرف ضمنی انتخاب میں خود امیدوار نے بھی ضابطہ اخلاق کی پابندی کرنا گوارا نہیں کی۔
حلقہ این اے 108 سے تحریک انصاف کے امیدوار طارق تارڑسونامی کے اسلحہ بردار کارکنوں کو ساتھ لیکر پولنگ اسٹیشنز کے دوروں پر نکل پڑے۔ صرف اسی پر اکتفا نہیں طارق تارڑ کے ہمرا کھلاڑی ن لیگ کے خلاف نعرے بھی لگاتے رہے۔
واضح رہے کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری ضابطہ اخلاق کے تحت اسلحہ کی نمائش پر مکمل پابندی عائد ہے۔سماء