ویب ایڈیٹر:
ملتان: امریکی سفیر رچرڈ اولسن نے اولیاء کی سرزمین ملتان میں دربار شاہ رکن عالم اور دربار موسٰی پاک پر حاضری دی۔
امریکی سفیر رچرڈ اولسن اولیاء کی سرزمین ملتان پہنچے تو طور طریقے ہی بدل گئے، سر پر توپی، گلے میں شال اور شلوار قمیض پہنے رچرڈ اولسن پہچانے ہی نہیں جارہے تھے۔
امریکی سفیر نے دربار شاہ رکن عالم پرحاضری دی اورپھولوں کی چادر بھی چڑھائی، یہی نہیں رچرڈ اولسن نے مزارکے احاطے میں موجود کبوتروں کو دانا بھی ڈالا۔
تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے بھی خوب مہمان نواز نبھاتے ہوئے رچرڈ اولسن کو ٹوپی اور شال پہنائی۔
اس سے قبل امریکی سفیر سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کے ہمراہ موسیٰ پاک دربار بھی گئے جہاں انہوں نے مزار پرحاضری دی۔ یوسف رضا گیلانی نے بھی رچرڈ اولسن کو پگڑی پہنائی۔ سماء