ویب ایڈٰیٹر:
اسلام آباد : وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے واضح الفاظ میں بتا دیا کہ بھارت کے ساتھ جیسا گروگے ویسا بھرو گے والی پالیسی اپنائیں گے، پاکستان اب چپ نہیں رہے گا، اب بھارت کو کسی بھی مہم جوئی کا سبق سکھا دیں گے۔
پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیا سے گفت گو میں وفاقی وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا کہ پاکستان کی سرحدوں کی خلاف ورزی کی بات کی گئی تو ہم انہیں سبق سکھانا جانتے ہیں، مودی کے بیان نے مذاکرات کا ماحول خراب کر دیا، بھارت کی اشتعال انگیزی برداشت نہیں کریں گے۔
وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ اس معاملے پر وزیراعظم کی بانکی مون سے بات ہوچکی ہے، ہم اس معاملے کو اقوام متحدہ میں لے کر جائیں گے، بھارت کیساتھ جیسا کرو گے ویسا بھرو گے والی پالیسی اپنائیں گے، پاکستان اب چپ نہیں رہےگا، بھارت انتشار پھیلانا بند کرے۔
خواجہ آصف کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان اپنی سالمیت کا بھرپور دفاع کرے گا، ہم چاہتے ہیں کہ دونوں ممالک کے عوام امن و امان سے زندگی گزاریں، پاکستان اپنی سالمیت کا بھرپور دفاع کرے گا۔ سماء