Tuesday, May 17, 2022  | 1443  شوّال  15

پینتیس پنکچرکی بات کرنیوالےکپتان نےکےپی کےمیں پوری ٹیوب ہی پھاڑدی،پرویزرشید

SAMAA | - Posted: Jun 12, 2015 | Last Updated: 7 years ago
SAMAA |
Posted: Jun 12, 2015 | Last Updated: 7 years ago

ویب ایڈیٹر:

اسلام آباد : وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید کا کہنا ہے کہ عمران خان میڈیا ٹرائل کے ذریعے لوگوں کو گمراہ کرنا چاہتے ہیں، کنٹینر پر کھڑے ہو کر لگائے گئے الزامات عدالت میں ثابت نہ کرسکے، پرویز رشید کا مزید کہنا تھا کہ 35پنکچر پر نجم سیٹھی سے کمیشن میں ایک سوال بھی نہ پوچھا، عمران خان نے خیبرپختونخوا الیکشن میں پوری ٹیوب ہی پھاڑ دی۔

اسلام آباد میں میڈیا کانفرنس اور عمران خان کے شکوؤں لا جواب دیتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید کا کہنا تھا کہ عمران خان عدالت میں کیس لڑنے کے بجائے میڈیا ٹرائل میں مصروف ہیں، عمران خان میڈیا ٹرائل کے ذریعے لوگوں کو گمراہ کرنا چاہتے ہیں، کنٹینر پر کھڑے ہو کر لگائے گئے الزامات عدالت میں ثابت نہ کر سکے، پرویز رشید کا کہنا تھا کہ 35پنکچر پر نجم سیٹھی سے کمیشن میں ایک سوال بھی نہ پوچھا، عمران خان نے خیبر پختونخوا الیکشن میں پوری ٹیوب ہی پھاڑ دی، عمران خان نے 35 پنکچر کے بارے میں سوال پوچھنا تو درکنار اس کا ذکر تک نہیں کیا، جھوٹ بولنا عدالت میں مشکل ہوتا ہے اور سچ عمران خان کے پاس نہیں ہے۔

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا ہے کہ 2013ء کے انتخابات صاف اور شفاف تھے، لوگ خوشیاں مناتے نظر آئے لیکن اس کے برعکس خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کا دن دھونس، دھاندلی اور انارکی کا دن تھا، خیبر پختونخوا کے عوام بلدیاتی الیکشن کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے تھے۔ پرویز رشید کا کہنا تھا کہ عمران خان عوام کو گمراہ کرنے کی سازشیں جاری رکھے ہوئے ہیں اور عدالت میں اپنا کیس لڑنے کے بجائے میڈیا ٹرائل میں مصروف ہیں۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ الزامات لگائے تو جا سکتے ہیں لیکن عدالت میں ثبوت پیش کرنا پڑتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان جوڈیشل کمیشن میں گواہی دینے کو تیار نہیں مینڈیٹ چوری پر لوگ ایک سال انتظار نہیں کرتے، عمران کا کہنا ہے جس کے فارم پندرہ غائب ہوئے، اس کو فائدہ پہنچا، ن لیگ کے 28.2فیصد فارم پندرہ غائب ہیں، پیپلزپارٹی کے 39فیصد فارم پندرہ دستیاب نہیں، تحریک انصاف کے 44 فیصد فارم پندرہ غائب ہیں، ایم کیوایم کے 62فیصد فارم پندرہ دستیاب نہیں۔

وزیر اطلاعات نے کپتان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ ایک بزدل شخص ہیں، جو چیلنج قبول نہیں کرسکتے، تخت بنی گالہ سے خیبرپختونخوا میں حکومت کرنا چھوڑ دیں، بنی گالہ سے پشاور جائیں اور وزیراعلیٰ کا عہدہ سنبھال لیں، فارم پندرہ کے معاملے پر سب سے زیادہ پی ٹی آئی کو سزا ملنی چاہیے۔ سماء

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube