Monday, May 16, 2022  | 1443  شوّال  14

بلوچستان میں دہشتگردوں کیخلاف آپریشن جاری،کئی ٹھکانے تباہ

SAMAA | - Posted: Jun 13, 2015 | Last Updated: 7 years ago
SAMAA |
Posted: Jun 13, 2015 | Last Updated: 7 years ago

ویب ایڈیٹر:

کوئٹہ:بلوچستان کے ضلع کوہلو میں سیکورٹی فورسز نے کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے کئی دہشتگردوں کے ٹھکانوں کو تباہ کردیا۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق دہشتگردوں کی موجودگی کے شبے میں ضلع کوہلو میں کاہان، مائی دربار،ساؤ،سیاہ کوہ اور دیگر علاقوں میں مشتبہ ٹھکانوں پر بمباری کی گئی ۔ بمباری سے کالعدم تنظیموں سے تعلق رکھنے والے کئی دہشتگردوں کے کیمپس تباہ ہو گئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سرچ آپریشن 8گھنٹے جاری رہا جس میں ایف سی اور پاک فضائیہ کے 9 ہیلی کاپٹرز نے حصہ لیا.

دوسری جانب صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے علاقوں پشتون آباداورسیٹلائٹ ٹاؤن میں پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران  243مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر اسلحہ برآمد کرلیا۔ سماء

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
Facebook Twitter Youtube