اسٹاف رپورٹ
اسلام آباد :ملک دشمن عناصر پر کڑی نظر رکھتے ہوئے حساس اداروں نے کارروائی کرتے ہوئے ترنول اور کری روڈ کے علاقوں سے تین ہائی ویلیو دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق حساس اداروں کے اہلکاروں نے خفیہ اطلاع پر راول پنڈی کے علاقے کری روڈ اور ترنول میں کارروائی کرتے ہوئے تین دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔ ذرائع کے مطابق ملزمان دہشت گردی کی متعدد وارداتوں میں ملوث تھے، ملزمان سے مزید تفتیش کیلئے انہیں نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے، جہاں اس سے تفتیش جاری ہے۔ سماء