Wednesday, May 18, 2022  | 1443  شوّال  16

وزیراعظم نے ایم کیو ایم کے رد عمل پر یو ٹرن لیا، محمد حسین

SAMAA | - Posted: Jun 16, 2015 | Last Updated: 7 years ago
SAMAA |
Posted: Jun 16, 2015 | Last Updated: 7 years ago

ویب ایڈیٹر:

کراچی: مکھی سے متعلق وزیراعظم کی وضاحت پرایم کیو ایم رہنما محمد حسین کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے ایم کیوایم کے رد عمل سے یو ٹرن لیا،مہاجروں کو بھی پاکستانی سمجھا جانا چاہیئے۔

سندھ اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رکن اسمبلی محمد حسین نے کہا کہ ہم وہ محب وطن لوگ ہیں جنہوں نے ملک کیلئےقربانیاں دیں، ہم دعویٰ کرسکتے ہیں کہ ہم وزیر دفاع خواجہ آصف سے زیادہ محب وطن ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جب تک خواجہ آصف مہاجروں سے معافی نہیں مانگیں گے احتجاج جاری رہے گا۔ انکا کہنا تھا کہ ایم کیوایم مذاکرات پر یقین رکھتی ہے۔

واضح رہے کہ وزیراعظم نے آج قومی اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کے دوران اپنے گزشتہ بیان کی وضاحت دی جس میں انہوں نے کہا تھا کہ کراچی میں مکھی بھی مر جائے تو ہڑتال ہو جاتی ہے۔ بیان پر ایم کیو ایم نے شدید ردعمل ظاہر کیا تھا ۔ آج وزیراعظم کا کہنا تھا کہ مکھی والی بات انہوں نے ہلکے پھلکے انداز میں کہی تھی۔ سماء

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
Facebook Twitter Youtube