اسٹاف رپورٹ
انقرہ : ترکی میں اناطولین ایگل فضائی مشق جاری ہے، پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل سہیل امان نے بطور فائٹر پائلٹ شرکت کی۔
ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق ایئر چیف مارشل سہیل امان نے اناطولین ایگل فضائی مشق میں فائٹر پائلٹس کے ساتھ ایف سولہ اڑایا، آٹھ جون سے شروع ہونے والی فضائی مشق انیس جون کو اختتام پذیر ہوگی، پاک فضائیہ دو ہزار چار سے عالمی فضائی مشق اناطولین ایگل میں شرکت کر رہی ہے، پاکستان کے علاوہ، امریکہ، اٹلی، ترکی اور چینی فضائیہ اپنے جدید لڑاکا طیاروں اور ساز و سامان کے ساتھ شریک ہیں۔ سماء