Wednesday, May 18, 2022  | 1443  شوّال  16

بڑھتی ہوئی لوڈشیڈنگ پر اپوزیشن جماعتوں کی حکومت پر سخت تنقید

SAMAA | - Posted: Jun 22, 2015 | Last Updated: 7 years ago
SAMAA |
Posted: Jun 22, 2015 | Last Updated: 7 years ago

ویب ایڈیٹر:

اسلام آباد : رمضان المبارک میں ملک بھر میں بڑھتی ہوئی لوڈشیڈنگ پر اپوزیشن جماعتوں نے حکومت کی نااہلی اور ناکامی پر سخت تنقید کی اور قومی اسمبلی کے اجلاس کا بائیکاٹ کیا۔

میڈیا سے بات کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی، پی پی پی رہنما خورشید شاہ، عوامی مسلم لیگ کے شیخ رشید اور ایم کیو ایم کے رشید گوڈیل نے کہا کہ حکومت عوام کو بنیادی سہولیات فراہم کرنے میں ناکام ہوگئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن نے عوام سے وعدہ کیا تھا کہ وہ حکومت میں آکر بجلی کی لوڈشیڈنگ ختم کردے گی لیکن ایسا نہیں ہوا۔

شاہ محمود قریشی کا مزید کہنا تھا کہ ملکی تاریخ میں پہلی بارگرمی سے150اموات ہوئیں۔ پہلے بھی لوڈشیڈنگ ہوتی تھی مگر ایسی لوڈشیڈنگ آج تک نہیں دیکھی۔

حکومت پر تنقید کرتے ہوئےاپوزشین رہنما خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ حکومت عوام کو بجلی فراہم کرنے میں ناکام ہو چکی ہے، عوام بجلی اور پانی کے لیے ترس رہے ہیں۔رمضان میں اتنی لوڈشیڈنگ مایوس کن ہے۔

ایم کیو ایم رہنما رشید گوڈیل اور اے ایم ایل رہنما شیخ رشید کا کہنا تھا کہ بجلی اور پانی انسان کی بنیادی ضروریات ہیں اور یہ حکومت کا فرض ہے کہ وہ عوام کو بنیادی ضروریات فراہم کرے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس مسئلے پر سب جماعتیں ایک ساتھ کھڑی ہیں۔ سماء

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
Facebook Twitter Youtube