اسٹاف رپورٹ
فیصل آباد : فیصل آباد میں ظالم ماں نے اپنے 2 بچوں کو موت کی نیند سلا دیا، پولیس نے ملزمہ کو گرفتار کرلیا۔
فیصل آباد میں دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا، جہاں ماں نے اپنی ہی گود اجاڑ دی، گاؤں بڑا جہانگیر میں پروین نے شوہر اور سسرالیوں سے آئے روز جھگڑے کا غصہ 2 بچوں پر اتار دیا۔
ناراض ہوکر میکے آئی خاتون نے 7 سالہ مبشر اور 5 سال کی معافیہ کو کلہاڑیوں کے وار کرکے قتل کردیا، واقعہ کے بعد فرار ہونے کی کوشش کی تو علاقہ مکینوں نے پکڑلیا، ایک بیٹا اور ایک بیٹی ددھیال میں ہونے کی وجہ سے بچ گئے۔
پولیس نے آلہ قتل برآمد کر کے ملزمہ کو تھانہ ڈجکوٹ منتقل کردیا، دونوں بچوں کی لاشیں پوسٹ مارٹم کیلئے الائیڈ اسپتال منتقل کردی گئی ہیں۔ سماء