اسٹاف رپورٹ
اسلام آباد : تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین نے کہا ہے کہ عام انتخابات میں منظم دھاندلی کے ثبوت مل گئے ہیں۔
اسلام آباد میں سماء کے نمائندے کاشف رفیق سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنماء جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ خواجہ سعد رفیق کے حلقے کے فارم 15 کے کوائف میں تضادات ہیں، جس سے اس بات کو تقویت ملتی ہے کہ انتخابات میں دھاندلی کی گئی تھی اور اس کا فائدہ ن لیگ کو پہنچا۔ سماء