ویب ایڈیٹر
کراچی : رابطہ کمیٹی کا کہنا ہے کہ لندن پولیس کی وضاحت کے بعد ایم کیو ایم کا میڈیا ٹرائل بند ہونا چاہئے۔
طارق میر کے مبینہ بیان سے متعلق میٹرو پولیٹن پولیس کی وضاحت پر تبصرہ کرتے ہوئے متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اب متحدہ کا میڈیا ٹرائل بند ہوجانا چاہئے، مخالفین اور میڈیا ذمہ داری کا مظاہرہ کریں۔
رابطہ کمیٹی نے کہا کہ بی بی سی پر برطانوی پولیس کے بیان کے بعد اب میڈیا اور سیاسی مخالفین ایم کیو ایم کیخلاف اپنی توانائیاں صرف کرنے کے بجائے ملک کو درپیش اصل سنگین مسائل پر توجہ دیں۔ سماء