ویب ایڈیٹر:
اسلام آباد : وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ الطاف حسين نے جو زبان استعمال کی وہ کسی پاکستانی کی نہيں ہوسکتی، ان کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم قیادت کو ایسی زبان استعمال نہیں کرنی چاہیئے تھی، الطاف حسين نے مہاجروں کا سر شرم سے جھکا ديا۔
متحدہ کے قائد الطاف حسین کے خطاب پر شدید رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم قائد الطاف حسین نے مہاجروں کے سر شرم سے جھکا دیئے، الطاف حسين کا بیان کسی پاکستانی کا نہيں ہوسکتا۔
ان کا کہنا تھا کہ ايم کيو ايم قيادت کو ایسی زبان استعمال نہیں کرنی چاہيے تھی، ایم کیو ایم کی قیادت کو ملک دشمنوں کی زبان نہیں بولنی چاہیے، الطاف حسين نے جو زبان استعمال کی، وہ کسی پاکستانی کی نہيں ہوسکتی۔ سماء