Monday, May 16, 2022  | 1443  شوّال  15

بھارتی پروپیگنڈا مسترد، پاکستان کا نیپال میں ریلیف آپریشن جاری رکھنے کا اعلان

SAMAA | - Posted: May 3, 2015 | Last Updated: 7 years ago
SAMAA |
Posted: May 3, 2015 | Last Updated: 7 years ago

اسٹاف رپورٹ

اسلام آباد : سیکریٹری خارجہ اعزاز چوہدری نے کہا ہے کہ بھارتی میڈیا کے پروپیگنڈے سے متاثر ہوئے بغیر پاکستان نیپال میں ریلیف آپریشن نیک نیتی سے جاری رکھے گا، طالبان اور افغان حکومت کے درمیان مذاکرات خوش آئند ہیں۔ 
اسلام آباد میں چیئرمین این ڈی ایم اے اور نیپالی سفیر کے ہمراہ نیوز کانفرنس کرتے ہوئے سیکریٹری خارجہ اعزاز چوہدری نے کہا کہ 2005ء میں پاکستان نے تباہی دیکھی، اسی لئے آج نیپالی بھائیوں کا دکھ سمجھ سکتے ہیں، ان دنوں پاکستانی امداد سے متعلق بھارتی میڈیا پر پروپیگنڈا کیا جارہا ہے تاہم اس سے متاثر ہوئے بغیر نیک نیتی کے ساتھ نیپال میں ریلیف آپریشن جاری رہے گا۔

انہوں نے کہا کہ نیپال کے آرمی چیف نے پاکستان کی کوششوں کو سراہا جبکہ پاکستان میں نیپال کے سفارتخانے نے مدد کی، زلزلے کے فوری بعد وزیراعظم کی ہدایت پر نیپال امداد روانہ کی، اب تک 4 سی 130 طیارے امدادی سامان لیکر نیپال پہنچ چکے ہیں۔

ایک سوال پر اعزاز چوہدری کا کہنا تھا کہ پاکستان افغانستان میں مفاہمتی عمل کی حمایت کرتا ہے اور مذاکرات کی کامیابی کیلئے کوششیں جاری رکھیں گے۔  سماء

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube