Tuesday, May 17, 2022  | 1443  شوّال  15

عدالت نے مجرم شفقت حسین کی پھانسی پر عمل درآمد روک دیا

SAMAA | - Posted: May 5, 2015 | Last Updated: 7 years ago
SAMAA |
Posted: May 5, 2015 | Last Updated: 7 years ago

ویب ایڈیٹر:

اسلام آباد : اسلام آباد ہائی کورٹ نے مجرم شفقت حسین کی پھانسی پر عمل درآمد روک دیا۔ واقعہ کی تحقیقات کیلئے کمیٹی قائم کرنے پر عدالت برہم، کیس کی سماعت روزانہ کی بنیاد پر ہوگی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس اطہر من اللہ نے ملزم شفقت حسین کی پھانسی کی سزا کیخلاف درخواستوں کی سماعت کی۔ عدالت نے استفسار کیا کہ جب کیس پر سپریم کورٹ کا فیصلہ بھی آگیا تو پھر انکوائری کمیٹی کیوں اور کس کے کہنے پر بنائی گئی۔

حکومت وکیل نے بتایا کہ مزید تحقیقات کا حکم وزارت داخلہ نے دیا گیا تھا۔ جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیئے کہ بادی النظر میں عدالتی فیصلے کے بعد انکوائری کمیٹی کا قیام غیر قانونی ہے، کیونکہ سپریم کورٹ سے رجوع کئے بغیر کمیٹی نہیں بنائی جاسکتی۔ کیوں نہ انکوائری کا حکم دینے والے کیخلاف کارروائی کی جائے۔

عدالت نے حکم امتناع جاری کرتے ہوئے درخواستوں کا فیصلہ ہونے تک ملزم کی پھانسی پر عملدرآمد روک دیا۔ کیس کی سماعت بدھ کو ہوگی۔ سماء

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube