Wednesday, May 18, 2022  | 1443  شوّال  16

آرمی چیف کا دورہ کراچی،ایف ایم 90 میزائل کا کامیاب تجربہ

SAMAA | - Posted: May 11, 2015 | Last Updated: 7 years ago
SAMAA |
Posted: May 11, 2015 | Last Updated: 7 years ago

ویب ایڈیٹر :

کراچی / راول پنڈی : آرمی چیف جنرل راحیل شریف نےکراچی میں ایئر ڈیفنس ریجن کا دورہ کیا اور ایف ایم نائنٹی میزائل سسٹم سے فائرنگ کا عملی مظاہرہ دیکھا۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ نئے میزائل دفاعی سسٹم سے پاک فضائیہ کی دفاعی صلاحیت میں اضافہ ہوا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کراچی کے قریب ایئر ڈیفنس فائرنگ رینج کا دورہ کرکے ایف ایم 90 ایئر ڈیفنس میزائل سسٹم سے فائرنگ کا مشاہدہ کیا، جب کہ جنرل راحیل شریف نے نئے سسٹم کے تربیت معیار کی بھی تعریف کی۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق ترجمان پاک فوج کے مطابق ایف ایم 90 ایئرڈیفنس میزائل سسٹم کو حال ہی میں فوج میں شامل کیا گیا ہے، ایف ایم 90 کروز میزائل سمیت بیک وقت کئی اہداف کو نشانہ بنا سکتا ہے جب کہ سسٹم سے ڈرونز اور گائیڈڈ میزائل کو بھی نشانہ بنایا جاسکتا ہے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ ایف ایم 90 ایئرڈیفنس سسٹم کے تجربے کے ساتھ ہی نئے میزائل دفاعی سسٹم کی تربیت مکمل ہوگئی اور نئے دفاعی سسٹم سے پاک فوج کی دفاعی صلاحیت میں بھی اضافہ ہوگیا۔

اس موقع پر آرمی چیف نے افسروں اور جوانوں کی کاوشوں کو سراہا اور نئے سسٹم کے تربیتی معیار کی تعریف کی ۔ جنرل راحیل شریف کا کہنا تھا کہ موجودہ دور کی جنگوں میں ائیر ڈیفنس کی ضرورت میں اضافہ ہو چکا ہے۔ سماء

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
Facebook Twitter Youtube