Wednesday, May 18, 2022  | 1443  شوّال  16

فائر بریگیڈ کی غفلت سے 6 بچے جھلس کر جاں بحق

SAMAA | - Posted: May 17, 2015 | Last Updated: 7 years ago
SAMAA |
Posted: May 17, 2015 | Last Updated: 7 years ago

ویب ایڈیٹر:

لاہور کے شیرشاہ روڈ پر مکان میں آگ لگنے سے ایک ہی خاندان کے 6بچے جاں بحق جبکہ بچوں کی والدہ سمیت 2افراد جھلس کر زخمی ہو گئےہیں۔

شارٹ سرکٹ کے باعث لگنے والی آگ دیکھتے ہی دیکھتے ایسی پھیلی کہ بچوں کو گھر سے باہر نکلنے کا موقع ہی نہ مل سکا۔ آگ سے ایک ہی خاندان کی 3 بچیاں اور 3 بچے جاں بحق ہو گئے۔ جاں بحق بچوں کی عمریں ڈیڑھ سے 12 سال کے درمیان تھیں۔

تین بچوں کی اموات دم گھٹنے سے اور تین جھلس کر جاں بحق ہوئے ۔ آگ سے جھلس کر زخمی ہونے والی بچوں کی والدہ سمیت دو افراد کو اسپتال میں طبی امداد دی جارہی ہے۔  

علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ فائر بریگیڈ نے مجرمانہ غفلت کا مظاہرہ کیا۔ اگر فائربریگیڈ کا عملہ بروقت پہنچتا تو نقصان سے بچا جاسکتا تھا ۔ سماء

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
Facebook Twitter Youtube