Wednesday, May 18, 2022  | 1443  شوّال  16

وقت کی قید لگا کر حکومت کرپشن پر بات نہیں کرنے دینا چاہتی، نصرت سحر عباسی

SAMAA | - Posted: May 18, 2015 | Last Updated: 7 years ago
SAMAA |
Posted: May 18, 2015 | Last Updated: 7 years ago

ویب ایڈیٹر

کراچی : سندھ اسمبلی اجلاس میں بات کرنے سے روکنے پر اپوزیشن نے شدید احتجاج کیا، نصرت سحر عباسی کہتی ہیں حکومت کرپشن پر بات نہیں کرنے دینے چاہتی اسی لئے صرف 5 منٹ کا وقت دیا گیا،  آڈیٹر جنرل کی رپورٹ میں 22 ارب روپے کرپشن کی نشاندہی کی گئی، وزیر بلدیات سمیت تمام محکموں کی کارکردگی قابل چیلنج ہے۔

نصرت سحر عباسی کو 5 منٹ کا وقت دیے جانے پر سندھ اسمبلی میں اپوزیشن ایک بار پھر احتجاج پر اتر آئی، حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔

مسلم لیگ فنکشنل کی رہنماء نصرت سحر عباسی نے کہا کہ کرپشن پر بات کرنے سے روکنے کیلئے محض 5 منٹ کا وقت دیا گیا، وزیراعلیٰ سندھ سمیت کوئی ذمہ دار اسمبلی میں موجود نہیں، آڈیٹر جنرل کی رپورٹ میں 22 ارب روپے کرپشن کی نشاندہی ہوئی، سندھ حکومت کو کرپٹ ترین حکومت قرار دیا گیا۔

وہ کہتی ہیں کہ وزیر بلدیات نے 3 فٹ کا جھاڑو پھیر کر صفائی کا ڈرامہ رچایا، شرجیل میمن نے خیرپور، لاڑکانہ اور سکھر میں جھاڑو کیوں نہیں دی، بلدیات سمیت تمام محکموں کی کارگردگی قابل چیلنج ہے، صوبائی وزیر بلدیات فہرستیں ایوان میں پیش کریں۔

نصرت سحر عباسی نے مزید کہا کہ جس محکمے میں نظر دوڑائیں کرپشن کے سوا کچھ نہیں، اندرن سندھ کے لفظ پر نثار کھوڑو نے مجھ سے معافی کا مطالبہ کیا۔ سماء

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
Facebook Twitter Youtube