ویب ایڈیٹر:
الیکشن کمیشن کے نوٹس لینے پر کپتان نے خیبر پختونخوا کے مختلف شہروں میں جلسے منسوخ تو کردیے لیکن کوہاٹ کمپنی باغ میں قائم تاریخی حیثیت کا حامل اسٹیج پھر بھی نہ بچ سکا ۔
اس اسٹیج سے پاکستان کے پہلے وزیراعظم لیاقت علی خان، ذوالفقار علی بھٹوجیسے رہنما اور دیگر کئی اہم شخصیات خطاب کرچکی ہیں لیکن تحریک انصاف کے کوہاٹ میں 21 مئی کو جلسے کیلئے کپتان کا کنٹینر لگانے کے باعث اس تاریخی اسٹیج کو گرا دیا گیا۔
ڈپٹی کمشنر کوہاٹ کا کہنا ہے کہ تاریخی اسٹیج ان کی اجازت کے بغیر ٹاؤن میونسپل اتھارٹی نے گرادیا۔کمپنی باغ کا حلیہ بگاڑنےاور تاریخی اسٹیج ختم کرنےپر کوہاٹ کے شہری بھی مایوسی کا شکار ہیں ۔ سماء