Tuesday, May 17, 2022  | 1443  شوّال  15

بلوچستان میں کارروائیاں، 29 دہشتگرد مارے گئے

SAMAA | - Posted: May 22, 2015 | Last Updated: 7 years ago
SAMAA |
Posted: May 22, 2015 | Last Updated: 7 years ago

ویب ایڈیٹر:

کوئٹہ:بلوچستان کے مختلف علاقوں میں ایف سی کی کارروائیوں میں 29 دہشتگرد مارے گئے۔

ڈی آئی جی ایف سی بریگیڈئیرطاہراوروزیر داخلہ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کوئٹہ میں ایک پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ بلوچستان میں امن دشمنوں کیخلاف فورسز کی کامیاب کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ڈی آئی جی ایف سی بریگیڈیئرطاہر کے مطابق قلات اور مستونگ میں کارروائی کے دوران 20 شرپسند ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے، کارروائی کے دوران 4 اہلکار بھی زخمی ہوئے۔

مشکے میں کالعدم تنظیم بی ایل ایف کے خلاف کارروائی میں ایک دہشتگرد ہلاک جبکہ 6 کو گرفتارکیا گیا۔

بریگیڈئیر طاہر نے بتایا کہ ژوب،لورالائی،زیارت میں کی گئی کارروائیوں میں 2خودکش حملہ آوروں سمیت8دہشت گردہلاک ہوئے، کارروائیوں کے دوران دہشتگردوں کے 5خفیہ ٹھکانےتباہ کیے گئے جبکہ 12خودکش جیکٹیں،6آرپی جی سیون رائفل ، 40آئی ای ڈیز،12بارودی سرنگیں اور 6 برآمد کیے گئے۔

دہشتگردوں کے خلاف چمن میں کی جانے والی ایف سی کی کارروائی میں بارود بنانے میں استعمال ہونے والی 1350 کلو گرام کھاد، 600 لٹر تیزاب اور کیمیکل کے 5 ڈرم برآمد کر لیے گئے۔

پریس کانفرنس کے دوران وزیرداخلہ بلوچستان سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ کارروائیاں کسی بیگناہ کے خلاف نہیں ملک دشمنوں کے خلاف کی جا رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگردوں کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے۔ سماء

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube