Tuesday, May 17, 2022  | 1443  شوّال  15

یوسف رضا گیلانی کا 2 سال بعد مغوی بیٹے سے رابطہ

SAMAA | - Posted: May 24, 2015 | Last Updated: 7 years ago
SAMAA |
Posted: May 24, 2015 | Last Updated: 7 years ago

ویب ایڈیٹر:

ملتان: سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کا اپنے مغوی بیٹےعلی حیدر گیلانی سے 2سال بعد ٹیلیفونک رابطہ ہو گیا۔

سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی جلال پورمیں تھےجہاں سابق ایم پی اے جاوید صدیقی کوافغانستان کے نمبر سے ایس ایم ایس آیا۔ سابق ایم اپی اے نے کال ملائی تو دوسری جانب سے علی حیدرگیلانی کی آواز آئی اور علی حیدر نے اپنے والد سے بات کرانے کیلئے کہا۔

مغوی علی حیدرکا والد سے 2 سال کے بعد پہلا رابطہ ہوا ہے۔  باپ بیٹے نے تقریبا 8 سے 10 منٹ تک ایک دوسرے سے بات کی ۔ اس موقع پر یوسف رضا گیلانی کے ساتھ موجود شاہ محمود قریشی نے بھی علی حیدر گیلانی سے بات کی۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے علی حیدر گیلانی خیریت سے ہیں۔

سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کےبیٹےعلی حیدرگیلانی کو 9 مئی 2013 میں الیکشن مہم کے دوران اغوا کیا گیا تھا۔ سماء

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube