ویب ایڈیٹر:
کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں محافظ ہی لٹیرا بن گیا۔ بینک میں تعینات نجی سیکیورٹی گارڈ ساتھیوں کےساتھ مل کروڑوں روپے مالیت کے زیورات،نقدی اوردستاویزات لوٹ کررفو چکرہوگیا۔ پولیس نے لٹیرے محافظ کے 3 ساتھیوں کو گرفتار کر کے تفتیش شروع کر دی۔
گلشن اقبال میں ڈسکو بیکری کے قریب واقع میزان بینک کے سیکیورٹی گارڈز نےاپنے ہی بینک کا صفایا کردیا ۔ پولیس کے مطابق الٹی میٹ نامی نجی سیکیورٹی کمپنی کے گارڈ نواز گل نے ساتھیوں کے ہمرا90 لاکرز توڑے اور کروڑوں روپے مالیت کے زیورات اور نقدی لوٹ کر فرار ہوگیا ۔واردات کا علم صبح بینک کھلنے پرہوا۔ نواز گل نومبر 2014 سے بینک میں تعینات تھا۔ ملزم کا آبائی تعلق پارا چنار سے ہے ۔
پولیس نے واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کرلی ہے اور ملزم کی تلاش میں ائرپورٹ ،ریلوے اسٹیشنز اور بس اڈوں کی بھی نگرانی کی جارہی ہے ۔سماء