Monday, May 16, 2022  | 1443  شوّال  14

سابق وزیر مملکت کے بیٹے نے 14 سالہ لڑکے کو قتل کر دیا

SAMAA | - Posted: Apr 2, 2015 | Last Updated: 7 years ago
SAMAA |
Posted: Apr 2, 2015 | Last Updated: 7 years ago

ویب ایڈیٹر:

لاہور: سابق وزیر مملکت صدیق کانجو کے بیٹے نے فائرنگ کرکے چودہ سالہ لڑکے کو قتل کردیا جبکہ فائرنگ کی زد میں آ کر قریب سے گزرنے والا راہگیر زخمی  ہو گیا۔

پولیس کے مطابق لاہور کے علاقے کیولری گراؤنڈ میں  کارمیں سوارسابق وزیرمملکت صدیق کانجو کا بیٹا مصطفیٰ کانجو دوسری کار میں موجود خاتون سے جھگڑا کر رہا تھا۔ قریب سے گزرنے والے 14 سالہ لڑکے زین نے مصطفیٰ کانجو کو جھگڑا کرنے سے منع کیا تو ملزم نے مشتعل ہو کر زین پر فائرنگ کر دی۔

فائرنگ سے زین موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا جبکہ فائرنگ کی زد میں آ کر زخمی ہونے والا راہگیر حسنین اسپتال مین زیر علاج ہے۔ مقتول زین دو بہنوں کا اکلوتا بھائی تھا جس کا والد وفات پاچکا ہے ۔ والدہ نے بتایا کہ زین سودا سلف لینے گھر سے نکلا تھا لیکن موت نے اسے گھر واپس آ نے کی مہلت نہ دی۔

ڈی آئی جی حیدر اشرف کے مطابق ملزم مصطفیٰ کانجو کے خلاف قتل اور دہشتگردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا جا رہا ہے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
Facebook Twitter Youtube