Monday, May 16, 2022  | 1443  شوّال  14

یمن جنگ : پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس طلب

SAMAA | - Posted: Apr 2, 2015 | Last Updated: 7 years ago
SAMAA |
Posted: Apr 2, 2015 | Last Updated: 7 years ago

ویب ایڈیٹر:

اسلام آباد: وزیراعظم نوازشریف نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس آئندہ ہفتے طلب کرلیا۔ اسلام آباد میں ہونے والے اعلیٰ سطح کے مشاورتی اجلاس میں سعودی عرب کی خودمختاری کا تحفظ کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے  یمن کی صورتحال پر پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کا فیصلہ کیا گیا۔

سیاسی اور عسکری قیادت کی اس اہم بیٹھک میں سروسز چیفس، دفاع اور خزانہ کے وزراء اور مشیر خارجہ شریک ہوئے۔ وزیردفاع خواجہ آصف نے حالیہ دورے کے دوران سعودی حکام سے ہونے والی ملاقات کی رپورٹ پیش کی۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ سعودی عرب کی ہر قسم کی دفاعی ضروریات پوری کی جائیں گی اور سعودی عرب کی علاقائی خودمختاری کسی صورت متاثر نہیں ہونے دی جائے گی۔

وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ مشرق وسطی کی صورت حال پر عالمی رہنماؤں سے رابطے کریں گے۔ پاکستان مشرق وسطیٰ میں قیام امن کے لئے کردار ادا کرنے کو تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کی علاقائی خودمختاری کاہرقیمت پرتحفظ کریں گےاورسعودی عرب کوخطرہ ہواتوپاکستان سخت ردعمل کااظہارکریگا۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube