ویب ایڈیٹر:
اسلام آباد:سری لنکا کے صدر میتھری پالا سری سینا آج پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر پہنچ رہے ہیں۔
سری لنکن صدر میتھری پالا اپنے پہلے دورہ پاکستان کے دوران پاکستانی ہم منصب صدرممنون حسین اور وزیراعظم نواز شریف سے مختلف شعبوں میں دو طرفہ تعاون سمیت علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔ دورے کے دوران دونوں ملکوں کے درمیان کئی معاہدوں اور مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط بھی متوقع ہیں۔
صدر ممنون حسین مہمان اپنے سری لنکن ہم منصب کو ایوان صدر میں عشائیہ بھی دیں گے۔صدر میتھری پالاکے ہمراہ اعلیٰ سطح کا وفد بھی پاکستان آئے گا۔