اسٹاف رپورٹ
لاہور : دنيا بھر کی پاکستان میں بھی مسيحی برادری حضرت عيسیٰ عليہ السلام کے ظہور کی خوشی منارہی ہے ليکن يوحنا آباد لاہور ميں ايسٹر کے موقع پر بھی سوگ کی کيفيت طاری ہے۔
دنيا بھر کی طرح پاکستان ميں بھی مسيحی برادری ايسٹر کا تہوار مذہبی جوش و جذبے سے منارہی ہے ليکن يوحنا آباد کے گرجا گھروں کی فضائيں خوشی کے موقع پر بھی سوگوار ہيں۔
دھماکوں کا نشانہ بننے والے چرچوں کی ديواروں پر جاں بحق افراد کی تصاوير لگائی گئی ہيں اور انہيں خراج عقيدت پيش کرنے کیلئے شمعيں اور پھول رکھے گئے ہيں۔
يوحنا آباد کے داخلی راستوں اور گرجا گھروں کے باہر سیکيورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہيں،20 افراد کی ہلاکت کے سوگ ميں کيتھڈرل چرچ اور کرائسٹ چرچ ميں ايسٹر کی تقريبات سادگی سے منائی جارہی ہيں، عبادات ميں ملکی سلامتی کیلئے دعائيں کی جائيں گی۔ سماء