Wednesday, May 18, 2022  | 1443  شوّال  16

جوڈیشل کمیشن کا جو بھی فیصلہ ہوا،اسے تسلیم کریں گے،پرویزرشید

SAMAA | - Posted: Apr 10, 2015 | Last Updated: 7 years ago
SAMAA |
Posted: Apr 10, 2015 | Last Updated: 7 years ago

ویب ایڈیٹر:

اسلام آباد  :   وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید کا کہنا تھا کہ آج پارلیمنٹ میں یمن کی صورت حال سے متعلق قرارداد پیش کی گئی، پاکستان یمن کی جنگ کو بات چیت کے ذریعے ختم کرے گا۔جوڈیشل کمیشن سے متعلق وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ جوڈیشل کمیشن کا جو بھی فیصلہ آیا،اسےتسلیم کریں گے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفت گو میں وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ میں یمن کی صورت حال سے متعلق قرارداد پیش کی گئی، حرمین شریفین کا تقدس پاکستان کا فرض ہے، پہلی بارخارجہ پالیسی پرکھلی بحث ہوئی،  یمن معالےپرقراردادبندکمرےکافیصلہ نہیں، آج پیش ہونے والی قراردادکاایک ایک لفظ ہمارےلیےمحترم ہے، پارلیمنٹ کی قرارداد18کروڑعوام کی آوازہے۔

انہوں نے کہا کہ اس سے قبل کبھی ایسا نہیں ہوا کہ  خارجہ امور سے متعلق کسی بھی مسئلے پر سب ہم آواز ہوئے، پاکستان کے3دریابیچنےپرکیاپارلیمنٹ سےپوچھاگیا، افغان جنگوں میں شمولیت پرکسی سےپوچھاگیا، مشرف صاحب نےایک فون کال پرہاں کردی تھی، پرویز رشید نے کہا کہ یمن تنازعہ پر ایرانی کے وزیر خارجہ سے بھی بات ہوئی، بات چیت کے ذریعے یمن کی جنگ کو ختم کیا جائے، پاکستان دیگر ممالک کے ساتھ یمن مسئلے کے حل کیلئے کردار ادا کریگا۔

جوڈیشل کمیشن اور  عمران خان کے بیانات پر وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ خان صاحب کراچی خوف ختم کرنےگئےتھےپرزیادہ خوفزدہ لوٹے، عمران خان نےبڑےبڑےدعوےکیے، بندتھیلےکھلےتوان میں سےکچھ نہ نکلا، دیکھتےہیں خان صاحب کےتھیلےسےکون سی بلی باہرآتی ہے، ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے2سال سےشواہدپوٹلی میں بندکررکھےہیں، دھرناجعلی تھا،ووٹ چھینانہیں گیا، جوڈیشل کمیشن کا جو بھی فیصلہ آیاتسلیم کریں گے۔ سماء

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
Facebook Twitter Youtube