ویب ایڈیٹر
لاہور : قومی اسمبلی ميں قائد حزب اختلاف خورشيد شاہ کہتے ہيں اين اے 246 کے ضمنی اليکشن ميں پيپلزپارٹی غیرجانبدار رہے گی، نبیل گبول کے رابطوں سے متعلق علم نہیں، پی ٹی آئی کے استعفے منظور نہ ہونا اچھی بات ہے۔
لاہور ميں ميڈيا سے گفتگو کرتے ہوئے قائد حزب اختلاف نبیل گبول سے متعلق پر سوال دامن بچا گئے، بولے کہ پارٹی اور نبیل گبول میں رابطوں کا علم نہیں، پیپلز پارٹی اين اے 246 ميں غیرجانبدار رہے گی۔
انہوں نے کہا کہ یمن پر متفقہ قرارداد عوامی خواہشات کی ترجمان ہے، حکومت اور اپوزیشن میں محبتیں نہیں اصول کی بات ہوتی ہے، تحریک انصاف کے استعفے منظور نہ کرنا بہتر اقدام ہے، سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری 8 ماہ سے کہاں تھے۔ سماء