اسٹاف رپورٹ
لندن : منی لانڈرنگ کيس کے اہم کردار سرفراز مرچنٹ میعاد ضمانت ختم ہونے پر لندن پولیس کے سامنے پیش ہوگئے۔
سرفراز مرچنٹ سے ویسٹ لندن پولیس اسٹیشن میں پوچھ گچھ جاری ہے، گزشتہ سال لندن ميں گرفتاری کے بعد سرفراز مرچنٹ کو ضمانت پر رہا کيا گیا تھا۔
سرفراز مرچنٹ کی میعاد ضمانت آج ختم ہوگئی جس پر انہیں لندن پولیس کے سامنے پیش ہونا پڑا۔
منی لانڈرنگ کیس میں گزشتہ روز ایم کیو ایم قائد الطاف حسین کی پیشی کے بعد ضمانت میں توسیع کردی گئی تھی۔ سماء