Thursday, May 19, 2022  | 1443  شوّال  17

سول ایوی ایشن کا ہیڈ کوارٹر کراچی سے آسلام آباد منتقل

SAMAA | - Posted: Apr 17, 2015 | Last Updated: 7 years ago
SAMAA |
Posted: Apr 17, 2015 | Last Updated: 7 years ago

ویب ایڈیٹر:

اسلام آباد: سول ایوی ایشن کا ہیڈ کوارٹرز کراچی سے آسلام آباد منتقل کردیا گیا ہے، ڈی جی اسٹاف کے ہمراہ کئی ماہ سے اسلام آباد میں فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔ پیپلز پارٹی کے سینیٹرز نے سی اے اے ہیڈکوراٹرز کی منتقلی کے خلاف سینیٹ میں توجہ دلاؤ نوٹس جمع کرا دیا۔

ذرائع کے مطابق سول ایوی ایشن کا ہیڈکوارٹرز کراچی سے اسلام آباد نیوائیرپورٹ منتقل کیا جا رہا ہے اور ڈی جی سول ایوی ایشن ائیرمارشل (ر) محمد یوسف چوہدری اسٹاف کے ہمراہ کئی ماہ سے اسلام آباد میں ہی فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔

سول ایوی ایشن کا ٹریننگ سینٹر بھی حیدر آباد سے اسلام آباد منتقل کیا جائے گا، ابتدائی طور پر سول ایوی ایشن کے ہیڈ کوارٹرز کے دفاتر اسلام آباد نیوائیرپورٹ پر بنائے گئے اسپتال کی عمارت میں قائم کئے جا رہے ہیں۔ پیپلز پارٹی کے سینٹر تاج حیدر، سینیٹر کامل علی آغا اور سینیٹر سعید غنی نے سی اے اے ہیڈکوارٹر کی منتقلی کے خلاف سینیٹ میں توجہ دلاو نوٹس جمع کرا دیا ہے۔ سماء

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube