Tuesday, May 17, 2022  | 1443  شوّال  15

سیکرٹری الیکشن کمیشن کا عزیز آباد کا دورہ

SAMAA | - Posted: Apr 18, 2015 | Last Updated: 7 years ago
SAMAA |
Posted: Apr 18, 2015 | Last Updated: 7 years ago

ویب ایڈیٹر:

سیکرٹری الیکشن کمیشن بابریعقوب ملک نے کراچی کے حلقہ این اے 246 کا ضمنی انتخاب بائیو میٹرک سسٹم کے تحت کرانے کا عندیہ دے دیا۔

ضمنی انتخاب کی تیاریوں کا جائزہ لینے کیلئے سیکرٹری الیکشن کمیشن نے عزیز آباد کا دورہ کیا جہاں میڈیا سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا حلقہ این اے 246 کیلئے بائیو میٹرک ضمنی انتخاب کرانے پرغورکر رہے ہیں،انہوں نے کہا حلسے میں سیکیورٹی کے انتظامات سے مطمئن ہوں ، پورے حلقے کا دورہ کیا ہے اور ضمنی انتخاب کے لیے سیکورٹی انتطامات کافی بہترہیں۔ دورے کے موقع پرضلع وسطی کے ڈپٹی کمشنر اور دیگر اعلیٰ حکام بھی بابر یعقوب ملک کے ہمرا موجود تھے۔

ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق سیکرٹری الیکشن کمیشن کراچی میں چیف سیکرٹری سندھ ، ڈی جی رینجرز ،حلقے کے امیدواروں ، ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسر اور پریزائیڈنگ افسران سے بھی ملاقاتیں کریں گے ۔

سیکرٹری الیکشن کمیشن بابر یعقوب کراچی میں ایک اجلاس کی بھی صدارت کریں گے جس میں سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے لئے حلقہ بندیوں سے متعلق امور کا بھی جائزہ لیا جائے گا ۔ سماء

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube