Tuesday, May 17, 2022  | 1443  شوّال  15

این اے 246: رینجرز پریذائیڈنگ افسر کا نہیں ، سیکیورٹی کا کام کریگی، الیکشن کمیشن

SAMAA | - Posted: Apr 18, 2015 | Last Updated: 7 years ago
SAMAA |
Posted: Apr 18, 2015 | Last Updated: 7 years ago

ویب ایڈیٹر

کراچی : سیکریٹری ای سی پی کہتے ہیں اس وقت بائیو میٹرک نظام کے متحمل نہیں ہوسکتے، پولنگ اسٹیشن میں صرف پریذائیڈنگ افسر موبائل رکھ سکے گا، رینجرز صرف سیکیورٹی فرائض انجام دیگی، پریذائیڈنگ افسر کا کام نہیں کرے گی،حکومت سندھ الیکشن کمیشن کو کیمرے فراہم کرے گی۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سیکریٹری الیکشن کمیشن بابر یعقوب نے کہا کہ ای سی پی آئینی ذمہ داری پوری کررہا ہے، این اے 246 کا خود دورہ کیا، حلقے میں ڈھائی ہزار کے قریب عملہ اور سیکیورٹی کیلئے 7 ہزار سے زائد پولیس اہلکار تعینات ہوں گے، رینجرز کے پاس فرسٹ کلاس مجسٹریٹ کے اختیار ہونگے، تاہم وہ صرف سیکیورٹی فرائض انجام دیں گے پریذائیڈنگ افسر کا کام نہیں کریں گے۔

انہوں نے بتایا کہ اس وقت بائیومیٹرک نظام کے متحمل نہیں ہوسکتے، انتخاب والے روز حلقے میں لوڈشیڈنگ نہیں ہوگی، پولنگ اسٹیشن میں صرف پریذائیڈنگ افسر موبائل رکھ سکے گا، پولنگ اسٹیشن کے اندر اور باہر رینجرز اہلکار تعینات ہونگے، حکومت سندھ الیکشن کمیشن کو کیمرے فراہم کرے گی، بیلٹ پیپرز فوج، رینجرز کی نگرانی میں چھپ رہے ہیں، انہی کی نگرانی میں منتقل ہوں گے۔

بابر یعقوب کا کہنا ہے کہ غریب آباد کی ایک بلڈنگ میں 3 پولنگ اسٹیشن موجود ہیں، پولنگ عملے سے متعلق تحفظات دور کریں گے، زائد المیعاد شناختی کارڈ کے بارے میں ہدایت جاری کریں گے، گھوسٹ پولنگ اسٹیشنز کے حوالے سے پی ٹی آئی نے رابطہ کیا۔

رکن الیکشن کمیشن سندھ کا اس موقع پرکہنا تھا کہ کراچی میں شفاف انتخاب کرانا ہمارا مشن ہے، شہری باشعور اور تعلیم یافتہ ہیں، نہیں چاہتے الیکشن کی شفافیت پر کوئی انگلی اٹھے، ہر پارٹی کے نمائندے کے جائز مطالبات سنے۔ سماء

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube