Thursday, May 19, 2022  | 1443  شوّال  17

جوڈیشل کمیشن میں دھاندلی کے شواہد جمع کرانے کیلئے اوقار کار وضع

SAMAA | - Posted: Apr 18, 2015 | Last Updated: 7 years ago
SAMAA |
Posted: Apr 18, 2015 | Last Updated: 7 years ago

اسٹاف رپورٹ

اسلام ٓباد : جوڈیشل کمیشن نے سیاسی جماعتوں کو انتخابات میں دھاندلی کے شواہد اور دستاویزات جمع کرانے کیلئے اوقات کار وضع کردئیے۔

جوڈیشل کمیشن کے مطابق سیاسی جماعتیں پیر سے جمعرات تک ساڑھے 3 بجے تک جبکہ جمعہ کو دن 12 بجے تک دستاویزات کمیشن میں جمع کراسکیں گی۔

جوڈیشل کمیشن میں 15 اپریل کو دھاندلی کی تحقیقات سے متعلق پہلی سماعت میں پیپلز پارٹی، جماعت اسلامی، عوامی نیشنل پارٹی سمیت متعدد سیاسی جماعتوں، تنظیموں اور افراد نے شواہد پیش کئے اور کمیشن کی کارروائی میں فریق بننے کی درخواست دی۔

جوڈیشل کمیشن نے تمام جماعتوں کو ایک ہفتے میں دھاندلی کے ثبوت فراہم کرنے کی ہدایت کی تھی جس کیلئے اب اوقات کار بھی جاری کردیئے گئے ہیں۔ سماء

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube