Monday, May 16, 2022  | 1443  شوّال  14

سانحہ بلدیہ کے 3 ملزمان 90 روز کیلئے رینجرز کی تحویل میں

SAMAA | - Posted: Apr 21, 2015 | Last Updated: 7 years ago
SAMAA |
Posted: Apr 21, 2015 | Last Updated: 7 years ago

اسٹاف رپورٹ

کراچی : کراچی ميں انسداد دہشت گردی کی عدالت نے سانحہ بلدیہ کے 3 ملزمان کو 90 روز کیلئے رینجرز کی تحویل میں دے دیا، عدالت نے پروین رحمان قتل کیس کے ملزم احمد عرف پپو کشمیری کے ریمانڈ میں 7 روز کی توسیع کردی۔

ملکی تاریخ کا بدترین سانحہ، صرف پیسوں کيلئے 259 افراد کی جان لے لی گئی، جیتے جاگتے انسانوں کو خوفناک آگ کا ایندھن بنایا گیا، 11 ستمبر 2012ء کو کراچی کی بلديہ فيکٹری ميں لگنے والی آگ نے کئی گھرانوں میں صف ماتم بچھائی۔

ڈھائی سال تک محض حادثہ قرار دیئے جانے والے افسوسناک واقعے میں ملوث ملزمان قانون کے شکنجے میں آئے، سانحہ بلدیہ کے 3 ملزمان کو انسداد دہشت کی عدالت میں پیش کیا گیا، ملزمان میں عبداللہ، ماجد بیگ اور محمد منصور شامل ہیں۔ ملزمان کا تعلق ایم کیو ایم سے ہے۔

رینجرز نے عدالت سے استدعا کی کہ ملزمان کیخلاف ٹارگیٹ کلنگ اور دیگر الزامات کی تفتیش کرنی ہے۔ عدالت نے ملزمان کو 90 روز کیلئے رینجرز کی تحویل میں دے دیا۔ سماء

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
Facebook Twitter Youtube