Wednesday, May 18, 2022  | 1443  شوّال  17

الطاف حسین کا گورنر سے لاتعلقی کا اعلان

SAMAA | - Posted: Apr 22, 2015 | Last Updated: 7 years ago
SAMAA |
Posted: Apr 22, 2015 | Last Updated: 7 years ago

اسٹاف رپورٹ

کراچی : متحدہ قومی موومنٹ کے سربراہ الطاف حسین نے گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد سے لاتعلقی کا اعلان کرتے ہوئے اپنے کارکنان کو گورنر سندھ سے دور رہنے کی ہدایت کردی ہے۔

الطاف حسین نے جناح گراؤنڈ میں کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گورنر سندھ عشرت العباد وفاقی حکومت اور اسٹیبلشمنٹ کے نمائندے بن چکے ہیں لہٰذا کارکنان ان سے کسی طرح کی رعایت کی اُمید نہ رکھیں۔

الطاف حسین نے کہا کہ گورنر سندھ کے ہوتے ہوئے رینجرز نے نائن زیرو میری بڑی بہن کے گھر چھاپہ مارا، کارکنان گرفتار ہوئے، ماورائے عدالت قتل کئے گئے،  تمام جے آئی ٹی بھی گورنر سندھ کی موجودگی میں بنائی گئیں لیکن عشرت العباد نے کسی معاملے پر نوٹس نہیں لیا۔

انہوں نے کہا کہ ان تمام واقعات کے باوجود گورنر سندھ نے ڈی جی رینجرز کیخلاف کارروائی نہیں کی اور اب این اے 246 میں ضمنی انتخاب کے موقع پر ڈبل سواری پر پابندی لگادی گئی ہے، گورنر سندھ عشرت العباد پہلے ہی ایم کیو ایم کی رکنیت سے استعفیٰ دے چکے تھے۔ سماء

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube