Thursday, May 19, 2022  | 1443  شوّال  17

راتوں رات پولنگ اسٹیشنز کی تبدیلی کا الزام: ایم کیوایم

SAMAA | - Posted: Apr 23, 2015 | Last Updated: 7 years ago
SAMAA |
Posted: Apr 23, 2015 | Last Updated: 7 years ago

کراچی: ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کا کہنا ہے کہ ضمنی الیکشن سے ایک رات پہلے پولنگ اسٹیشن تبدیل کرنا۔ ایک کمرے میں کئی کئی پولنگ برتھ بنانا الیکشن رولز کی خلاف ورزی ہے۔ جماعت اسلامی اور پی ٹی آئی کو سہولتیں دی جا رہی ہیں۔ کچھ بھی ہو جائے۔ ایم کیوایم بائیکاٹ نہیں کرے گا۔

 

کراچی میں رابطہ کمیٹی کے دیگر ساتھیوں کے ساتھ نیوزکانفرنس کرتے ہوئے قمر منصور۔ ممبر رابطہ کمیٹی ایم کیوایم نے کہا کہ ایم کیوایم بائیکاٹ نہیں کرے گی۔ یہ ڈرامہ بہت ہوچکا۔ کچھ لوگ چاہتے ہیں۔ ایم کیوایم بائیکاٹ کر دے۔ لیکن ایسا نہیں ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ الزامات۔۔۔ مینڈیٹ کی چھینا جھپٹی۔۔۔ ووٹوں کی توہین سے عوام میں فرسٹریشن بڑھ رہی ہے۔

 

قمر منصور نے کہا الیکشن رولز کو توڑ کر مخالفین کو سہولتیں دی جا رہی ہیں۔

ساری زیادتیاں اپنی جگہ۔ قمرمنصور نے صاف صاف کہہ دیا ہر مشکل کا خندہ پیشانی سے مقابلہ کریں گے۔  سماء

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube