اسلام آباد: کنٹونمنٹ بورڈ میں بلدیاتی انتخابات کا میدان مسلم لیگ ن نے مار لیا ۔ ملک بھر سے ارسٹھ نشستیں حاصل کرکے پہلے پوزیشن حاصل کرلی ۔ دوسرا نمبر پی ٹی آئی اور تیسرا ایم کیوایم کا ہے ۔۔ آزاد امیدوار پچپن نشستوں پر کامیاب ہوئے ۔
کنٹونمنٹ بورڈ میں بلدیاتی انتخابات کا معرکہ مسلم لیگ ن کے نام رہا ۔ ملک بھر کے ایک سو ننانوے وارڈز میں سے اڑسٹھ پر کامیاب ۔
پی ٹی آئی بیالیس نشستوں کے ساتھ دوسرے اور ایم کیوایم انیس نشستوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہی ۔ ملک بھر میں پچپن آزاد امیدوار بھی کامیاب ہوئے ۔
جبکہ پیپلز پارٹی کے صرف سات امیدواروں کو کامیابی ملی ۔
جماعت اسلامی چھ اور اے این پی کے حصے میں صرف دو نشستیں آئیں ۔
پنجاب میں مسلم لیگ ن نے انسٹھ ۔ تحریک انصاف اٹھائیس ۔ اور جماعت اسلامی نے ایک نشست حاصل کی ۔ جبکہ چھبیس آذاد امیدوار کامیاب ہوئے ۔
سندھ میں ایم کیوایم نے انیس ۔ مسلم لیگ ن پانچ ۔ پی ٹی آئی چار اور جماعت اسلامی نے دو نشستیں حاصل کیں ۔ جبکہ آٹھ آذاد امیدواروں کو کامیابی ملی ۔
کے پی کے میں پی ٹی آئی دس جبکہ آذاد امیدواروں کے حصے میں تیرہ نشستیں آئیں ۔
بلوچستان میں آٹھ آزاد امیدوار کامیاب ہوئے ۔ سماء