Thursday, May 19, 2022  | 1443  شوّال  17

سری لنکن کرکٹ ٹیم پر حملے میں ملوث دہشتگرد ہلاک

SAMAA | - Posted: Apr 27, 2015 | Last Updated: 7 years ago
SAMAA |
Posted: Apr 27, 2015 | Last Updated: 7 years ago

اسٹاف رپورٹ:

لاہور: 2009 میں  سری لنکن کرکٹ ٹیم پرحملے میں ملوث دہشتگرد سمیت کالعدم تنظیم کے 3کارندے مبینہ پولیس مقابلے میں مارے گئے، دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ اور دستی بم بھی برآمد ہوئے۔

تفصیلات کے مطابق سی آئی اے پولیس نے سری لنکن کرکٹ ٹیم پرحملے میں ملوث گرفتاردہشتگرد حفیظ عالم کی نشاندہی پرداروغہ والا کے علاقے میں چھاپہ مارا ۔ کارروائی کے دوران دہشتگردوں نے پولیس ٹیم پر فائرنگ کر دی، پولیس کی جوابی فائرنگ میں 2 دہشتگرد قاسم رفیق اور یاسر ہلاک ہو گئے جبکہ دہشتگردوں کی فائرنگ سے پولیس پارٹی کے ہمرا موجود  دہشتگرد حفیظ عالم بھی ہلاک ہوگیا۔

 ہلاک دہشتگرد یاسر چیچہ وطنی میں ہیڈ کانسٹیبل کے قتل میں ملوث تھا جبکہ قاسم رفیق متعدد مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھا۔ پولیس کے مطابق تینوں دہشت گردوں کا تعلق کالعدم لشکرجھنگوی اور تحریک طالبان سے تھا۔ سماء

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube