Thursday, May 19, 2022  | 1443  شوّال  17

کوئی بھی چیلنج ناقابل تسخیر نہیں،ملک کو آگے تک لیکر جائیں گے ، آرمی چیف

SAMAA | - Posted: Apr 28, 2015 | Last Updated: 7 years ago
SAMAA |
Posted: Apr 28, 2015 | Last Updated: 7 years ago

ویب ایڈیٹر:

بہاول پور :   آرمی  چیف جنرل راحیل شریف کا کہنا ہے کہ  ملک میں پر امن ماحول اولین ترجیح ہے، ہر شعبے میں نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کی جائے، آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا مزید کہنا تھا کہ کوئی بھی چیلنج ناقابل تسخیر نہیں، پاکستان کو آگے لے کر جائیں گے۔

آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے منگل کے روز کور ہیڈ کواٹرز بہاولپور کا دورہ کیا، اس موقع پر جوانوں اور افسروں سے خطاب میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پاک افواج کی بہت قربانیاں ہیں، پاک افواج کے افسروں اور جوانوں نے پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کیا۔

آپریشن سے متعلق آرمی چیف کا کہنا تھا کہ آپریشن ضرب عضب کے نتیجے میں ملک میں استحکام لوٹ رہا ہے، فاٹا میں دہشت گردوں کیخلاف آپریشن سے توجہ نہیں ہٹائی جا سکتی، قبائلی علاقوں میں موجود دہشت گردوں کے اندرون ملک رابطے توڑ دیئے گئے ہیں، دہشتگردی کیخلاف کوششیں کامیابی سے ہمکنار ہو رہی ہیں۔


آرمی چیف نے ایک بار پھر اس عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ کوئی بھی چیلنج ناقابل تسخیر نہیں، ہم انشا اللہ پاکستان کو آگے تک لے کر جائیں گے، نوجوان نسل ہمارا قومی اثاثہ ہے، جس کیلئے ہر شعبے میں نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کی جائے، نوجوانوں کیلئے  پُرامن ماحول ہماری اولین ترجیح ہے۔ اس موقع پر آرمی چیف نے افسروں اور جوانوں کی پیشہ وارانہ مہارت کو بھی سراہا۔ کور ہیڈ کواٹرز بہاولپور  آمد پر کور کمانڈر لیفٹننٹ  جنرل جاوید اقبال رامدے اور دیگر اعلیٰ عسکری قیادت نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔  سماء

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube