Tuesday, May 17, 2022  | 1443  شوّال  15

یوم پاکستان پریڈ پر دہشت گردی کامنصوبہ ناکام،دودہشتگرد گرفتار

SAMAA | - Posted: Mar 2, 2015 | Last Updated: 7 years ago
SAMAA |
Posted: Mar 2, 2015 | Last Updated: 7 years ago

ویب ایڈیٹر:

اسلام آباد   :   وفاقی دارالحکومت اسلام آباد  کی پولیس نے تئیس مارچ کو ہونے والی یوم پاکستان پریڈ پر دہشت گردی کے بڑے منصوبے ناکام بناتے ہوئے دو دہشت گردوں کو گرفتار لیا۔

پولیس کے مطابق گزشتہ ماہ انیس فروری کو امام بارگاہ قصر سکینہ میں ہونے والے ناکام خود کش حملے کے بعد پولیس کی جانب سے اسی روز غوری ٹاون کا سرچ آپریشن کیا گیا جس کے دوران بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد ہوا تھا جب کہ دو دہشت گردوں کو بھی حراست میں لیا گیا۔

پولیس ترجمان کے مطابق تھانہ کورال پولیس نے غوری ٹاؤن کھنہ ایسٹ کے علاقے میں کامیاب کارروائی کرکے دو دہشت گردوں کو گرفتار کیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ یہ دہشتگرد تئیس مارچ کے موقع پر کارروائی کرنا چاہتے تھے، صغیر اور سفیر اکبر نامی دہشت گردوں کے قبضے سے چھ کلاشنکوفیں، شارٹ مشین گن، ایم فور رائفل، تین بارہ بور بندوقیں، دو رپیٹر، دو تیس بور پستول، نائن ایم ایم پستول، خودکش جیکٹ اور  دو ہزار آٹھ سو چونتیس گولیاں برآمد ہوئی ہیں۔

پولیس کے مطابق اسلحہ الماری میں کتابوں کے پیچھے چھپایا گیا تھا۔ ملزمان سے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔ واضح رہے کہ رواں سال حکومت نے تیئس مارچ کو یوم پاکستان کے موقع پرافواج کی مشترکا پریڈ کے انعقاد کا اعلان کیا ہے، یہ پریڈ سات برس سے سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر منعقد نہیں کی سکی تھی۔ سماء

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube