Thursday, May 19, 2022  | 1443  شوّال  17

اسلام آباد کی 2 نشستوں پر ن لیگ کے اقبال ظفر جھگڑا اور راحیلہ مگسی کامیاب

SAMAA | - Posted: Mar 5, 2015 | Last Updated: 7 years ago
SAMAA |
Posted: Mar 5, 2015 | Last Updated: 7 years ago

اسٹاف رپورٹ

اسلام آباد : سینیٹ انتخابات میں اسلام آباد کی 2 نشستوں پر مسلم لیگ کے امیدوار کامیاب ہوگئے، غیرسرکاری نتائج کے مطابق اقبال ظفر جھگڑا کو 211 اور راحیلہ مگسی کو 205 ووٹ ملے۔

ایوان بالا کے انتخابات میں اسلام آباد کی 2 نشستوں کیلئے ووٹنگ قومی اسمبلی میں ہوئی، صبح 9 بجے شروع ہونیوالی پولنگ بغیر کسی وقفے کے شام 4 بجے تک جاری رہی، غیر سرکاری نتائج کے مطابق دونوں نشستیں مسلم لیگ نون نے جیت لیں، جنرل نشست پر اقبال ظفر جھگڑا 211 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے جبکہ اُن کے مخالف پیپلز پارٹی کے عمران اشرف کو صرف 68 ووٹ ملے۔

خواتین کی نشست پر مسلم لیگ ن کی راحیلہ مگسی 205 ووٹ حاصل کرکے سینیٹ کی رکن منتخب ہوگئیں، حریف امیدوار پیپلز پارٹی کی نرگس فیض ملک کو 71 ووٹ مل سکے۔

اسلام آباد کی جنرل نشست کیلئے مجموعی طور پر 289 جبکہ خواتین نشست کیلئے 290 ووٹ ڈالے گئے۔ سماء

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube