اسٹاف رپورٹ
اسلام آباد : مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ بھارت کے ساتھ مذاکرات میں کوئی بڑی پیشرفت نہیں ہوئی بات چیت آگے بڑھانے کی راہ کھلی ہے، چینی صدر یوم پاکستان تقریب میں شریک نہیں ہوں گے۔
جنرل ریٹائرڈ عبدالمجید ملک کی کتاب کی تقریب سے خطاب میں مشیر خارجہ کا کہنا تھا کہ بھارت کے ساتھ خارجہ سیکریٹریز سطح کی بات چیت میں جامع مذاکرات کی بحالی میں کوئی بڑی پیشرفت نہیں ہوئی، سبرامینم جے شنکر سے ملاقات میں بات چیت آگے بڑھانے کی راہ کھلی ہے، مذکرات کیلئے کوئی تاریخ بھی طے نہیں ہوئی۔
سرتاج عزیز نے کہا کہ چینی صدر عنقریب پاکستان کا دورہ کریں گے لیکن وہ 23 مارچ کو نہیں آرہے، جنرل (ر) عبدالمجید کی کتاب ٹو اِن وَن ہے اس میں ایک سپاہی کے ساتھ ساتھ ایک سیاستدان نے اپنے تجربات قلم بند کئے ہیں۔ سماء