کراچی: کراچی سپرہائی وے کے قریب پولیس مقابلے میں دو مبینہ دہشتگرد مارے گئے۔ پولیس کا دعويٰ ہے کہ دہشت گردوں کے تانےبانے کالعدم تنظیموں سے ملتے ہيں۔
کراچی پولیس ایکشن میں آگئی۔ نئی سبزی منڈی کے قریب دہشتگردوں سے مقابلہ ہوا۔ تو پولیس نے بھی بھرپور دفاع کرتے ہوئے مقابلہ کیا۔ دہشتگردوں نے گولیاں برسائیں تو پولیس بھی حرکت میں آئی۔ اور مقابلے میں دو دہشتگردوں کا صفایا کر دیا۔
ایس ایس پی راؤ انوار کہتے ہیں خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا ۔ دہشتگردوں کا تعلق کالعدم تنظیموں سے ہے۔
ایس ایس پی راؤ انوار کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشتگرد کراچی میں بڑی دہشتگردی کی منصوبہ بندی کررہے تھے۔ سماء