Thursday, May 19, 2022  | 1443  شوّال  17

ننکانہ صاحب،حلقہ این اے137میں ضمنی انتخاب کیلئےپولنگ جاری

SAMAA | - Posted: Mar 15, 2015 | Last Updated: 7 years ago
SAMAA |
Posted: Mar 15, 2015 | Last Updated: 7 years ago

ویب ایڈیٹر:

ننکانہ صاحب  :   قومی اسمبلی کے حلقہ ایک سو سینتیس ننکانہ صاحب میں ضمنی انتخابات کیلئے پولنگ کا عمل جاری ہے، ن لیگ کے رائے منصب علی خان کی وفات کے بعد خالی ہونے والی سیٹ پر دس امیدواروں کے درمیان سیٹ کیلئے مقابلہ ہے۔

قومی اسمبلی کے حلقہ ایک سو سینتیس ننکانہ صاحب کی خالی ہونے والی سیٹ پر پولنگ کا عمل جاری ہے، اس موقع پر پولنگ اسٹیشنز پر سخت سیکیورٹی ہے، جس کیلئے رینجرز کی مدد لی گئی ہے، 48 پولنگ اسٹیشنز کو حساس قرار دیا گیا ہے۔

رائے منصب علی خان کی وفات کے بعد خالی ہونے والی قومی اسمبلی کی اس نشست پر مرحوم کی صاحبزادی ڈاکٹر شذرہ منصب علی خان مضبوط امیدوار ہیں ، آزاد امیدوار بریگیڈیئر ریٹائرڈ اعجاز شاہ کو تحریک انصاف اور عوامی تحریک کی حمایت حاصل ہے، جب کہ پیپلز پارٹی نے رائے شاہ جہان بھٹی کو میدان میں اتارا ہے۔

مجموعی طور پر دو لاکھ ستاسی ہزار سات سو انیس ووٹر حق رائے دہی استعمال کریں گے جن کیلئے دو سو چھپن پولنگ اسٹیشن قائم ہیں، ووٹنگ کا عمل صبح آٹھ بجے شروع ہونا تھا تاہم ، عملے اور سامان کی عدم دستیابی کے بعد پولنگ تاخیر کا شکار ہوئی، جو بغیر وقفے شام پانچ بجے تک جاری رہے گی۔ سماء

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube