Thursday, May 19, 2022  | 1443  شوّال  17

یوحنا آباد دھماکے، فیروز پور روڈ ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا

SAMAA | - Posted: Mar 17, 2015 | Last Updated: 7 years ago
SAMAA |
Posted: Mar 17, 2015 | Last Updated: 7 years ago

ویب ایڈیٹر:

لاہور   :   لاہور میں کشیدگی کے اثرات تیسرے روز بھی برقرار رہیں، تاہم ان میں شدت کم ہوگئی، جس کے باعث فیروز پور روڈ کو ٹریفک کے لئے کھول دیا گیا ہے، جب کہ گجومتہ سے بینک اسٹاپ تک میڑو بس سروس بھی بحال کردی گئی ہے۔ اس سے قبل ٹرانسپورٹ کی عدم دستیابی نے مریضوں اور شہریوں کو دہری اذیت میں مبتلا رکھا۔

يوحنا آباد دھماکوں کے بعد کشيدگي کے اثرات تيسرے روز بھي برقرار  رہے، جس کے بعد لاہور کی مصروف فیروز پور روڈ کو ٹریفک کیلئے بند کردیا گیا تھا، تاہم 10 مسیحیوں کی آخری رسومات کی ادائیگی کے بعد فیروز پور روڈ کو ٹريفک کیلئے کھول دیا گیا، جب کہ ميڑو سروس بھی مخصوص روٹس پر بحال کردی گئی ہے۔

گرجا گھر دھماکوں کے بعد ميسحي برادري کي جانب سے سامنے آنے والے ردعمل سے پيدا ہونے والي صورت حال کو کنٹرول کرنے کے لئے فيروز پور روڈ کو پرسوں ہر قسم کي ٹريفک کیلئے بند کیا گیا تھا، جس کے بعد ٹرانسپورٹ کي عدم دستيابي سے مريضوں سے لے کر مزدروں تک سب کے سب  سڑکوں پر دھکے کھاتے رہيں۔
 
اس موقع پر میڈیا سے گفت گو میں علاقہ ميں موجود دکانداروں کا کہنا تھا کہ توڑ پھوڑ کرنے والے عناصر کے خلاف بھي قانوني کارروائي کي جائے۔ عوامي حلقوں کا کہنا ہے کہ حکومت کو اس صورت حال سے نبرد آزما ہونے کے ليے مؤثر حکمت عملي اپنانا چاہيے تھی۔ سماء

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube