اسٹاف رپورٹ
کراچی : آئی جی سندھ کا شہر سے جرائم کے خاتمے کا دعویٰ محض دعویٰ ہی ثابت ہوا، تاجر برادری بھتہ خوروں کے چنگل سے نکل نہ سکی، لائٹ ہاؤس کے تاجروں نے بھتہ خوروں کے دھمکی آميز فون آنے پر احتجاجاً مارکيٹ بند کردی۔
آئی جی سندھ پولیس غلام حیدر جمالی نے دعویٰ کیا تھا کہ جرائم پر قابو پالیا، دوسری طرف شہر کی مرکزی لائٹ ہاؤس مارکیٹ میں بھتہ خور دن دہاڑے بھتہ کی کالز کرتے ہیں، اور تو اور بھتہ کے دھمکی آمیز ایس ایم ایس بھی تواتر سے آرہے ہیں۔
تاجر کہتے ہیں کہ آئی جی سندھ غلام حيدر جمالی سچ کہہ رہے ہیں جبھی تو ہم احتجاج کررہے ہیں، تاجروں نے احتجاجاً مارکیٹ بند کردی، نعرے بازی کرتے سڑک پر آگئے اور روڈ بلاک کردیا۔
تاجروں نے بھتہ خوروں کیخلاف کارروائی کی پولیس کی یقین دہانی پر احتجاج ایک روز کيلئے مؤخر کردیا۔ سماء