Tuesday, May 17, 2022  | 1443  شوّال  15

یمن جنگ میں غیرجانبدار رہنا قومی مفاد میں ہے، عمران خان

SAMAA | - Posted: Mar 29, 2015 | Last Updated: 7 years ago
SAMAA |
Posted: Mar 29, 2015 | Last Updated: 7 years ago

ویب ایڈیٹر

اسلام آباد : عمران خان کہتے ہیں کہ یمن جنگ کے پیچھے اسرائیل ہے، غیر جانبداری رہنا قومی مفاد میں ہے، پی ٹی وی حملے میں تحریک انصاف کا ہاتھ ہے، نشریات بند ہونے کی جوڈیشل انکوائری کرائی جائے، الطاف حسین کی وجہ سے کراچی آگے نہیں بڑھ پارہا، شہر قائد کے باسیوں کو امن دیں گے۔

سماء کے پروگرام نیوز بیٹ میں گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے جنگ میں پڑے تو اپنے ملک کو ہی مصیبت میں ڈالیں گے، یمن کے معاملے میں غیرجانبدار رہنا قومی مفاد میں ہے، اس جنگ کے پیچھے اسرائیل ہے، بزنس مین کو ملک کا وزیراعظم نہیں بننا چاہئے، اقتدار میں پیسہ بنانا سب سے آسان ہے، قانون پاس کریں گے، سیاستدان کاروبار نہیں کرسکے گا۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے فون ٹیپ کرنے کی اجازت دی، آڈیو ٹیپ ریکارڈ کرنا جرم ہے، تفتیش ہونی چاہیئے ٹیپ ریکارڈ کس نے کی، ٹیپ پر کسی قسم کی وضاحت نہیں دوں گا، پی ٹی وی حملے میں تحریک انصاف کا ہاتھ نہیں تھا، آدھے گھنٹے میں نشریات بند ہونے کی جوڈیشل تحقیقات ہونی چاہئے، اس میں اندر کے لوگ ہی ملوث ہیں، ٹیپ کے ذریعے دباؤ ڈالنے کی کوشش کی گئی۔

چیئرمین پی ٹی آئی مزید کہتے ہیں کہ 2013ء الیکشن میں دھاندلی ثابت ہوجائے گی، جوڈیشل کمیشن کا جو فیصلہ ہوگا قبول کریں گے، خیبرپختونخوا کی پولیس مثالی ہے، عوام آن لائن ایف آئی آر کٹوا سکتے ہیں، عدالتوں کے بجائے تھانوں میں مسئلے حل ہوجاتے ہیں، کے پی کے سے بھتہ خوری ختم کی، کراچی میں غیرسیاسی پولیس لائیں گے، کراچی اٹھے گا تو پاکستان اٹھے گا۔ سماء

 

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
Facebook Twitter Youtube