Tuesday, May 17, 2022  | 1443  شوّال  15

نیشنل ایکشن پلان پر عمل کرکے دہشت گردی ختم کی جاسکتی ہے، آفتاب شیرپاؤ

SAMAA | - Posted: Feb 4, 2015 | Last Updated: 7 years ago
SAMAA |
Posted: Feb 4, 2015 | Last Updated: 7 years ago

اسٹاف رپورٹ

کوئٹہ : سابق وزیر داخلہ آفتاب احمد خان شیر پاؤ نے کہا ہے کہ نیشنل ایکشن پلان پر صحیح معنوں میں عملدرآمد سے دہشتگردی ختم ہوسکتی ہے۔

کوئٹہ میں نواب اکبر بگٹی قتل کیس کی سماعت کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے قومی وطن پارٹی کے سربراہ آفتاب شیر پاؤ نے کہا کہ ملٹری کورٹس قائم کرنے کیلئے آئین میں خصوصی طور پر ترمیم کی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ دہشتگردی پاکستان کیلئے ناسور بن چکی ہے، حکومت ایسی تدابیر اختیار کرے جس سے دہشتگردی کا خاتمہ ہو جائے، نیشنل ایکشن پلان پر صحیح معنوں میں عمل ہوا دہشتگردی کے خاتمے کی اُمید کی جاسکتی ہے۔ سماء

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube