ویب ایڈیٹر
ملتان : شاہ محمود قریشی کہتے ہیں حکمرانوں نے ملکی مفادات کا تحفظ نہیں کیا، پیپلزپارٹی کو کئی بار حکومت ملی، اس نے اپنے خزانے بھرے۔
ملتان میں گفتگو کرتے ہوئے وائس چیئرمین پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف عوامی جماعت بن کر ابھر چکی ہے، محروم طبقہ تحریک انصاف کی آواز پر لبیک کہتا ہے، ملک نازک دور سے گزر رہا ہے، حق نواز نے سینے پر گولی کھائی، انہیں سلام پیش کرتا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ حکمرانوں نے ملک کے مفادات کا تحفظ نہیں کیا، پیپلز پارٹی کو کئی بار حکومت ملی، اس نے اپنے خزانے بھرے۔ سماء